• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں الیکٹرانکس اشیاء اور گارمنٹس کی خرید و فروخت میں کمی

راچڈیل (ہارون مرزا) برطانیہ میں الیکٹرانکس گارمنٹس کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ایک سروے میں مختلف کمیونٹیز کے مردو خواتین نے لندن جنگ کو بتایا کہ ہم ماہ دسمبر جبکہ بالخصوص بلیک فرائیڈے کا انتظار اور رقم جمع کررہے ہیں تاکہ اس موقع پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ اٹھاسکیں۔ راچڈیل کی ایک خوشحال فیملی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ان کے عزیز و اقارب ماہ دسمبر میں کم نرخوں پر اشیائے صرف خریدنے کیلئے برطانیہ آتے ہیں جبکہ برطانیہ سے خریدی گئی اشیاء کو پاکسان میں مہنگے داموں بھی فروخت کرکے بھاری منافع کمایا جاتا ہے۔ برطانیہ آنے والے کرسمس اور نیو ایئر کی تقریبات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایشیائی ممالک سے برطانیہ آنے والی مختلف ائرلائنز بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں اور ان ایام کو اپنے لئے ایک گولڈن سیزن قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کو ان کے عزیز و اقارب مختلف معروف برانڈ کی اشیاء کی تصاویر وغیرہ بھجوا کر وطن بھجوانے کی فرمائش بھی کرتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ برطانیہ میں مقیم ہر نسل و رنگ کے لوگ سارا سال ان ایام میں خریداری کی پلاننگ کرتے ہیں۔
تازہ ترین