• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آنگ سان سوچی سے حقوق انسانی ایوارڈ واپس لے لیا

لندن( نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں حقوق انسانی کی شرمناک خلاف ورزیوں اورروہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور ان کے قتل عام کو روکنے کیلئے پر میانمار کی سربراہ آنگ سان سوکی سے حقوق انسانی ایوارڈ واپس لینے کااعلان کیا ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما سے کہاہے کہ ہمیں اس بات پر گہرا افسوس ہے کہ آپ نے حقوق انسانی کے دفاع کیلئے کسی جرات کامظاہرہ نہیں کیا ،آنگ سان سوکی کو جمہوریت اورحقوق انسانی کیلئے پرامن غیر متشدد جدوجہد کرنے کے اعتراف میں 2009میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اس وقت ضمیر کاسفیر مقرر کیا گیا تھا جب وہ اس وقت میانمار پر حکمراں فوجی جنتا کی جانب سے اپنے گھر میں نظر بند تھیں ، میانمار کی حکمراں سے واپس لیاجانے والا ضمیر کےسفیر کا یہ ایوارڈ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے مداخلت نہ کرنے پران سے واپس لیاگیاہے۔
تازہ ترین