• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب وطن اور نڈر صحافی نصر اللہ چوہدری کی رہائی کا مطالبہ

اینٹورپن /کوونٹری (نمائندہ جنگ) نصراللہ چوہدری ایک بہادر، نڈر، محب وطن صحافی ہیں۔ ایسی شخصیات ملک و قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں، حکومت جلد ازجلد انہیں رہا کرائے وگرنہ احتجاج پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صحافی اختر سیالوی، ظفرمحمود، عامر چوہدری اور وقار ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نصراللہ چوہدری کی گرفتاری اندھے قانون کے تحت عمل میں لائی گئی، ایک مخلص اور محب وطن صحافی کا کردار سب کے سامنے ہے، انہوں نے کبھی دھرتی کے خلاف بات نہیں کی تو انہیں کس قانون کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ حکومت نصراللہ چوہدری کی رہائی کو جلد سے جلد ممکن بنائے۔ علاوہ ازیں صحافیوں کی تنظیم پروٹیکٹ جرنلسٹ کے رہنما مسٹر پیٹرک انمار نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی کرنا انسانیت کے خلاف ہے، ایسی دنیا میں کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ بلاوجہ کسی کو گرفتار کیا جائے، ہم نصراللہ چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ صحافی کی رہائی جلد سے جلد ممکن بنائی جائے۔
تازہ ترین