• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ لندن میں 22سالہ نوجوان کے قتل میں ایک شخص چارج

لندن ( پی اے ) سائوتھ ایسٹ لندن میں 22سالہ نوجوان کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ ساموس روڈ انرلی میں ایودجی حبیب عزیز کو چاقو کے متعدد وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ عزیز 4نومبر کو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا پولیس نے کہا کہ اس قتل کے الزام میں سائوتھ ناروڈ کے 23 سالہ چیس گرے کو چارج کیا گیا ہے اسے بروملے مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تین دیگر گرفتار افراد جن کی عمریں 20، 19اور 16سال ہے، کو رہا کر دیا گیا تحقیقات جاری ہے
تازہ ترین