• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کی مساجد و دینی مراکز میں میلاد النبیﷺ کی محافل جاری

برمنگھم (ابرار مغل) ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم میں بھی نبی کریمﷺ آقا دو جہاں کے میلاد کی محافل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مساجد اور دینی و روحانی مراکز کے ساتھ گھروں اور کاروباری مراکز کو بھی خصوصی طور پر سجایا جارہا ہے۔ برقی قمقموں، میلاد کی جھنڈیوں، رنگ برنگی لائٹوں سے خصوصی سجاوٹ کی جارہی ہیں۔ پاکستان سے آئے نعت خواں بھی مختلف محافل میں شریک ہورہے ہیں۔ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس سمیت مختلف اہم محافل کے انعقاد کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں، جبکہ بعض مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر میلاد کی محافل جاری ہیں۔ محافل میں علما و مشائخ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، جبکہ مختلف مساجد میں ہونے والی میلاد کی محافل کو عقیدہ ختم نبوت سے منسوب کیا جارہا ہے۔ بعض مقامات پر خواتین کے لئے الگ محافل میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ محافل کا سلسلہ اختتام ماہ ربیع الاول تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین