• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ ق کا وفد دورہ پر ،پرتگال پہنچ گیا

لزبن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کا وفد تین روزہ دورہ پر پرتگال پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت، نواز اجنالہ، ترجمان ظہور پیلس حمید اللہ بھٹی تین روزہ دورہ پر پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ لزبن پہنچنے پر پی پی سی پرتگال کے صدر ضیا سید، میاں رخسار علی، چوہدری محمد اکرم کٹھانہ آف چیچیاں، چوہدری ثناء اللہ گیگیاں، سید خالد عباس آف فتح پور، چوہدری سلمان اکرم، آصف ایوب، سید حسن بخاری آف کھیپڑانوالہ اور دیگر نے استقبال کیا، وفد اپنے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کرے گا اور ق لیگ کی پرتگال میں تنظیم ساز کے حوالہ سے مشاورت کرے گا۔ یاد رہے کہ جنرل الیکشن کے بعد یورپ بھر میں ایک بار پھر ق لیگ کو فعال اور متحرک کرنے کے لیے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین