• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور فرانس نےیوکرائن میں انتخابات کو غیر قانونی قراردے دیا

کیف(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے یوکرائن میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں انتخابات کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیدیا۔ میڈیا کے مطابق یوکرائن کے مشرقی حصے میں روس نواز باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں لوہانسک اور ڈونیٹسک میں گزشتہ روز انتخابات منعقد کرائے گئے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر یمانوئل ماکرون نے ان انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور نا جائز قرار دیا یوکرائنی صدر پیٹرو پورو شینکو کے ساتھ ملاقات کے بعد ان رہنماں نے ان نام نہاد انتخابات کو یوکرائن کی علاقائی سلامتی اور حاکمیت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیامرکل اور ماکرون نے فریقین پر زور دیا کہ وہ 2015 میں طے پانے والے منسک معاہدے کا احترام کریں۔
تازہ ترین