• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیویز سے پہلا ٹیسٹ، پاکستان دو اسپنرز اور 2پیسر کھلائے گا

کراچی (عبدالماجدبھٹی/اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں9 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا لیکن ابوظہبی کے شیخ زایداسٹیڈیم میں جمعے سے شروع پہلے ٹیسٹ میں ان کی اور نوجوان بیٹسمین سعدعلی کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم چھ بیٹسمینوں، دو فاسٹ بولروں اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔کپتان سرفراز احمد کے پاس آف اسپنر محمد حفیظ اور لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل کا اسپن بولنگ آپشن بھی موجود ہوگا۔ اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق کریں گے۔

تازہ ترین