• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ فکسنگ، سابق سری لنکن پلیئر کو آئی سی سی کی چارج شیٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ کاواقعہ سامنے آیا تھا۔ منگل کوآئی سی سی نے سری لنکا کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر دلہارا لوکو ہیٹجی کو چارج شیٹ جاری کردی ہے۔ کرپشن میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑی پراینٹی کرپشن کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امارات کرکٹ بورڈ کی درخواست پرآئی سی سی نے اینٹی کرپشن آفیشل کو مقرر کیا تھا، سری لنکن کرکٹر کو 14 روزکے اندران الزامات کا جواب دینا ہوگا۔آئی سی سی نے کرپشن کے الزامات پر سابق سری لنکن کرکٹرکو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین