• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہتے ہیں، سعد اللہ

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) شارجہ میں اس ماہ ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے منیجنگ پارٹنر نواب سعد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور ترقی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہتا ہے تاکہ ہماری نئی نسل کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیمز دستیاب ہوں۔ پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیم کے روفنگ سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کے علاوہ پاکستان کے دیگر اسٹیڈیم کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جانا چاہے تاکہ ان سے سالانہ ریونیو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملے اور اس سلسلے میں ہماری کمپنی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین کا دوسرا ایڈیشن شفاف ہوگا اور لیگ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب نواب سعد اللہ خان نے لاہور میں پی سی بی حکام سے ایک ملاقات میں کئی امور زیر بحث آئے، ان میں اسٹیڈیمز کی جدید طرز پر تعمیر اور انہیں دور حاضر کی تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے۔منگل کو جنگ کو دیئے گئے انٹر ویو میں نواب سعد اللہ خان نے بتایا کہ ان کی کمپنی دنیا کے کئی ممالک میں فٹ بال اور کرکٹ اسٹیڈیمزمیں روفنگ (چھتوں ) کی تعمیر کر چکی ہے جن کی تعمیر میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور اب اسٹیڈمز مکمل ہو چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک تجویز دی گئی ہےکہ ہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھتوں پر ایسا سسٹم بھی لگا کر دیں گے جس سےروزانہ دو اعشاریہ ایک میگا واٹ بجلی بھی بنائی جا سکے گی جو ناصرف اسٹیڈیم کی ضروریات پوری کرئے گی بلکہ ہمارے ملک میں بجلی کی کمی کو ختم کرنے میں معاون ہو گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس بجلی کو نیشنل گریڈ میں شامل کرکے اس سے پیسہ بھی کما سکتا ہے۔ سعد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے جو پروپوزل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنا کر دیا ہے۔

تازہ ترین