پشاور ( کامرس رپورٹر) جمرود گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی آج 14 اور17نومبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے انڈسٹریل‘ مہمند سٹیل‘ ایکسپیریس 3‘حیا ت آباد 1‘پی آئی کارڈیالوجی‘ حیات آباد 2‘نارتھ ویسٹ ہسپتال‘پیپسی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے حیات آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 14 اور17نومبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے حیات آباد سرجیکل‘ حیات آباد 6‘شوکت خانم‘خیبر1‘خیبر2 فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے سخی چشمہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی15 اور 17 نومبر صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے اپوزئی‘ چغرمٹی‘ پیربالا‘ پجگی‘ بے نظیر یونیورسٹی‘انڈسٹریل فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی15 نومبر صبح 9 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے ریڈیوپاکستان‘لالہ‘جھگڑا‘چمکنی‘ نشترآباد‘چغل پورہ‘ این ایچ اے‘ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے پشاورکینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی15 نومبر صبح 9 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے سنہری مسجد‘ڈینز‘پی اے ایف بیس‘صدرروڈ‘ایم ای ایس1‘2 ‘ اولڈ ایم ای ایس‘سول ایویشن‘مال روڈ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔