• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوئوں کا مذہبی تہوار دیوالی کو بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر) ہندو کمیونٹی کا مذہبی تہوار دیوالی پشاور میں بھرپور انداز میں منانے کے لیے تقریبات کا انعقادکیا جائے گا اس حوالے سے نجی تنظیم کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آ ج شام6 بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں ہندو برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف طبقہ فکر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ دیوالی کومنا نے کے حوالے سے کی دوسری تقریب کالی باڑی مندر پشاور صدر میں بالمیک سماج سباہ سول کے زیر اہتمام دھوم دھام سے 17 نومبر شام 5 بجے منایا جائے گا ۔
تازہ ترین