پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری اور غمزدہ خاندان کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔