• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی کارکنوں کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں حیدر خان اچکزئی لیاقت اقبال راجپوت راشد مغل جاوید احمد سردار محمد علی دوتانی آصف سلامت شفیع اللہ خلجی نور محمد خان خلجی عصمت اللہ خلجی احسن اللہ حضرت اللہ ودیگر شامل تھے اجلاس کے مہمان خصوصی حیدر خان اچکزئی تھے اور اجلاس کی صدارت اعزازی طور پر لیاقت اقبال راجپوت کو دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف بلوچستان کے صدر حیدر خان اچکزئی راشد مغل لیاقت اقبال راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی فعالیت ہماری اولین ترجیح ہے پارٹی کی فعالیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم نے ماضی میں بھی پارٹی کاز کے لئے قربانیاں دی ہیں اور مستقبل میں بھی مسلم لیگ ن کا جھنڈا بلند رہے گا انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر پارٹی کو غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین