• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر، بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری شہید کر دئیے

سرینگر(مانیٹر نگ سیل)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں بھارتی فوج کی فائرنگ سےکپواڑہ اورجموں میں مزید 3کشمیری شہید کر دئیے،کشمیر میڈیا سروس کے نوجوانوں کو کپواڑہ اورجموں میں فورسز کی جانب سے گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور اس کے قابض افواج کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم وغصے کے باوجود بھارتی حکومت 19دسمبر کو گورنر راج کی مدت پوری ہونے پر وہاں نام نہاد منتخب نمائندوں کو موقع دینے کے بجائے صدارتی راج نافذ کرنے پر غور کررہی ہے۔

تازہ ترین