• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید جھڑپوں کے بعد حماس اسرائیل سے جنگ بندی پر متفق

غزہ (جنگ نیوز) غزہ میں شدید جھڑپوں کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ دو طرفہ معاہدہ مصر کی ثالثی میں طے پایا ہے۔ قبل ازیں ترکی نے بھی اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے بند کر دے۔ ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالین نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تازہ جھڑپیں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوا ہے۔

تازہ ترین