• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی علامہ طالب جوہری سے ملاقات

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ایک وفد کے ساتھ ممتا ز عالم دین علامہ طالب جوہری سے انکی رہا ئش گاہ پر ملا قات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امو ر زیر غور آئے، باالخصوص ماہ ربیع اول کے دوران مذہبی وفر قہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فر وغ کی کو ششوں کیلئے ملکر ہمیشہ کی طر ح کام کر نے پر اتفاق ہوا۔ عامر خان کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ ماضی کی روایات بر قراررکھتے ہو ئے ربیع الاول کو شایان شان طر یقے سے منا ئیں گے اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبا ت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ علامہ طالب جو ہر ی نے ایم کیو ایم کے تعاون کو سر اہا اور ہر مرحلے پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

تازہ ترین