• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، چند ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان نےمنتخب ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ہدایت گزشتہ روز کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو کے دوران دی جنہوں نے وزیر اعظم آ فس میں ان سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ آپ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں‘ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ۔ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی،عوامی خدمت ہمارا مشن ہے‘ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل بشمول پانی اور سیوریج کے بارے میں آ گاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے بارے میں بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر برائے میری ٹائم علی زیدی نے اجلاس کو پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے اور کراچی کے نو جو انوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آ گاہ کیا۔

تازہ ترین