• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 بچوں کی زہرخورانی، ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ازخود سیل توڑ دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی اموات کا مقدمہ الزام نمبر 206/18 جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد محمد احسان کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کرلیا گیا،2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سیل کیے گئے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ازخود سیل توڑ دیااور انتظامیہ کی جانب سے ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کا سامان گودام سے منتقل کرنےوالے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔مقدمے میں 322,272/34 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں بچوں کے والد محمد احسان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ریسٹورنٹ کا مضر صحت کھانا اور اشیاءمیرے بیٹے احمد اور محمد کی موت اور میری اہلیہ عائشہ کی بیماری کا سبب بنے ہیں اور ان کے خلاف تفتیش کی جائے۔دوسری جانب کراچی میں دو معصوموں کی موت کے حوالے سے تفتیشی ادارے تا حال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔تفتیشی افسرکےمطابق تقریبا 300 افراد نے اسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا لیکن کسی اسپتال میں فوڈ پوائزن کا مریض نہیں لایا گیا۔مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے دن ریسٹورنٹ کی سیل 2 لاکھ 86 ہزار روپے تھی۔ تقریبا 300 افراد نے واقعے کے دن ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا۔ تفتیشی افسر کے مطابق شہر کے تمام اسپتال چیک کئے لیکن 300 میں سے کسی کو فوڈ پوائزنگ کے نتیجے میں اسپتال میں داخل نہیں ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاندانی امور سمیت دیگر عوامل پر تفتیش کر رہے ہیں، تا ہم گھر کو سیل نہیں کیا گیا، تمام شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج والدہ کے مکمل صحت یاب ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے، ماں کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا جس کے بعد پیشرفت متوقع ہے۔

تازہ ترین