• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، نیپرا نے رپورٹ مانگ لی

کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر،خصوصی نمائندہ) نیپرا نے 12نومبر کو کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا نوٹس لیکر کے الیکٹرک سے 3دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ، دوسری جانب کے الیکٹرک نے واضح کیا ہےکہ پیر 12نومبر کو نیشنل گرڈ سے سپلائی منقطع ہونے کی اطلاع ریگولیٹری اتھارٹی کو بذریعہ خط دی جاچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے 12نومبر کو کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا نوٹس لیکر کے الیکٹرک سے 3دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی،پیر کی صبح کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا جو کہ بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہونے کے بعدہوا جس کےبعد کے الیکٹرک کا نیشنل گرڈ سے بھی تعلق ختم ہو گیا تھا اور کراچی شہر کا 80فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔نیپرا ترجمان کے مطابق 2ماہ کے دوران 5ویں بار بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا ہے۔ادھر کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ پیر 12نومبر کو نیشنل گرڈ سے سپلائی منقطع ہونے کی اطلاع ریگولیٹری اتھارٹی کو بذریعہ خط دی جاچکی ہے، گزشتہ روز این ٹی ڈی سی سسٹم میں خراب موسمی حالات کے سبب ٹرپنگ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رول اوور افیکٹ آیا اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

تازہ ترین