• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این این کا ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر مقدمہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنے نامہ نگار جم اکوسٹا کی وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ٹرمپ سے پریس کانفرنس کے دوران تکرار پر وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے امریکا کے صدر سے روسی مداخلت کا سوال شروع ہی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم ’بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو‘ اور ’عوام کے دشمن‘ بھی ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کو ’عوام دشمن‘ کہنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا تھا۔ سی این این انتظامیہ نے مقدمے میں الزام لگایا کہ جم اگسٹا پر پابندی سیکریٹ سروس کے تحت لگائی جو سی این این کے پہلے اور پانچویں ترامیمی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔ اس حوالےسے بتایا گیا کہ مقدمہ واشنگٹن کی ضلعی عدالت میں داخل کیا گیا۔
تازہ ترین