• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غربت کی شرح 30فیصد ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (خبرایجنسی) عالمی بینک نے پاکستان میںغربت سے متعلق رپورٹ پیش کردی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پا کستان میں غربت کی شرح 30 فیصد ہے۔ منگل کوجاری عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 30فیصد ہے پاکستان میں15سال کے دوران غربت کی شرح میں 35فیصد کمی ہوئی، بلوچستان غریب ترین صوبہ اوراسکی شرح 42.2فیصد ہے،سندھ 34.2 فیصد، خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 27فیصد ہے، صوبہ پنجاب میں 25فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔ بلوچستان کا علاقہ واشک ملک کا غریب جبکہ ایبٹ آباد امیر ترین ضلع ہے۔ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18فیصد، دیہات میں 36فیصد ہے۔
تازہ ترین