• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق نےڈی جی نیب لاہورکیخلاف درخواست دائرکردی

لاہور(ایجنسیاں) مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد سلیم(ن)لیگ کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، ان کے میڈیا پر حالیہ انٹرویو یہ ثابت کرتے ہیں، جب وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں رہے تو تفتیش کیسے شفاف ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن)کے خلاف میڈیا ٹرائل کررہے ہیں اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کررہے ہیں۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت انکو ٹی وی پروگرام میں جانے سے روکنے کا حکم دے اور انکے پاس (ن) لیگ کے جتنے رہنماں کی انکوائریاں ہیں انہیں ختم کرکے کہیں اور منتقل کیا جائے۔
تازہ ترین