• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خیبرپختونخوا، خواتین پر تشدد کی روک تھام کا قانون تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا مجوزہ قانون تیارکرلیا گیا ہے۔

 جس کے مطابق تشدد ثابت ہونے،بیو ی یا اسکے رشتے داروں کو دھمکانے پرشوہر کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکے گی جبکہ شوہر پر جھوٹا الزام لگانے پر بیوی پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

 مجوزہ قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلسل گھریلو تشدد کرنے اور بیوی کو کام کرنےکی جگہ، دفتر یا کسی بھی جگہ ڈرانے، دھمکانے پر شوہر کو سزا ہوگی۔ 

اس کے علاوہ بیوی کو سوشل میڈیا،انٹرنیٹ اور موبائل فون پر دھمکانے پربھی شوہر کو سزا ہوگی۔ 

گھریلو ناچاقی کی صورت میں شوہرکو بیوی کے سلامتی کی ضمانت دینا ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین