• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے پشاور شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ سوات، مینگورہ اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں کے مکین بڑی تعداد میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

تازہ ترین