• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا کی شادی میں شاہ رخ، سنجے بھنسالی شرکت کریں گے؟

بالی ووڈمیں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی آج اٹلی میں ہوگی۔ ان کی شادی میں شاہ رخ خان، سنجے لیلا بھنسالی اور فرح خان کی شرکت کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں تضاد پایا جارہا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پدماوت اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی یہ خبریں بھی سامنے آنے لگیں کہ شادی میں صرف قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا اس کے علاوہ بالی ووڈ سے صرف شاہ رخ خان، فرح خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ارجن کپور شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں تضاد نظر آرہا ہے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سے کسی کو بھی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے جبکہ یہ خبر جھوٹی تھی کہ شاہ رخ، فرح خان، ارجن کپور اور سنجے لیلا بھنسالی کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ’ٹائمز نائو‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور فرح خان کچھ ہی دیر میں اٹلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ دپیکا اور نویر کی شادی میں شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ دونوں رپورٹس آج صبح 8 بج کر 15 منٹ پر شائع کی گئی ہیں تاہم اب تک اس حوالے سےکوئی بھی حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ شاہ رخ، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شادی میں شرکت کے لیے اٹلی جائیں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی تمام تیاریاں اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں مکمل کر لی گئیں ہیں جہاں کچھ ہی گھنٹوں میں ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین