• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈار واپس آئیں گے تو ہی انصاف ملے گا‘‘

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار واپس آئیں گے تو ہی انہیں انصاف ملے گا۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے سوالنامہ بھیجا ہےجو ہم نے نیب کو بھیج دیا ہے، اب نیب کو ان سوالوں کے جواب دینے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ہی ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ سوالنامہ بھیجاگیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے اس معاملے پر ایک مہینے کا وقت تو لگ ہی جائے گا اور اب تو اسحاق ڈارکی بیماری کا معاملہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں جب مجھے انصاف ملےگا تب ہی واپس آؤں گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ لانگ ڈسٹنس انصاف تو نہیں مل سکتا نا؟ ۔

اس کارروائی کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین