• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پنجاب کے 5 اضلاع میں ماں بچہ اسپتال تعمیر کئے جائیں گے‘

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے پنجاب کے 5اضلاع بہاولنگر اور اٹک ، راجن پور، لیہ اور میانوالی میں ماں بچہ اسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ماں بچہ اسپتالوں کی تعمیر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار زچہ و بچہ اسپتال بنائے جا رہے ہیں، پاکستان میں زچگی کے دوران اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، ماں اور بچے کی صحت وزیراعظم عمران خان کے پلان میں سر فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں جہاں طبی سہولیات کا فقدان ہے، پانچوں اسپتالوں پر کام بیک وقت شروع ہوگا، ماں بچہ اسپتال میں سینئرگائناکالوجسٹ تعینات کئے جائیں گے۔

وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو منصوبے کا پی سی ون جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین