• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کو سعودی عرب میں سفیر نامزد کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کردیا۔

خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق جنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی سربراہی کرنے والے فور اسٹار ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کردیا۔

امریکا کو ترکی میںسعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے دباؤ کا سامنا ہے۔

جان ابی زید کی سعودی سفیر نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ کرے گی،سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ جنوری 2017 سے خالی ہے۔

تازہ ترین