• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن میں نوک جھونک

سندھ اسمبلی میں آج بھی گرما گرمی رہی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھونک چلتی رہی، ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس کے لیےایک گھنٹہ مخصوص ہے، وقت کیسے بڑھادوں؟

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے پر انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حل بتا دیں،اسمبلی قوانین کے مطابق ہی چلے گی۔

شور شرابہ زیادہ بڑھنے پر اجلاس کی صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سنبھال لی۔

مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی نے سوال کیا کہ سندھ حکومت نے اتھارٹی بنالی، قواعد پرعمل کون کرائے گا؟

سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور اور خوراک ہری رام کشوری لال نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی بورڈ مارچ 2018 ء میں بنا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی میں 5 افسران کا تقرر کیا گیا، اتھارٹی نے6ماہ میں مختلف علاقوں میں16لاکھ روپےجرمانہ کیا۔

صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری نے مزید کہا کہ اتھارٹی نے5598مختلف ریستوان اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

تازہ ترین