• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی زیادہ تر لڑکیاں اسکول سے محروم


پاکستان کی 2 کروڑ 25 لاکھ بچے اسکو ل سے محروم ہیںجس میں زیادہ ترلڑکیاں شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بہت سی لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ہی نہیں جس کی ایک وجہ لڑکیوں کے لیے سرکاری اسکولوں کی کمی ہے۔

بچوں کی اسکول سے دوری کی اہم وجوہات حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کم سرمایہ کاری، اسکولوں کی کمی، فیسوں اور دیگر اخراجات کا معاملہ، جسمانی سزا اور لازمی تعلیم کے نفاذ میں ناکامی شامل ہیں۔

2017 کے مقابلے میں پاکستان تعلیم پر تجویز کردہ 4 سے 6 فیصد کے مقابلے میں ملکی مجموعی پیداوار کادو اعشاریہ 4 فیصد سے کم خرچ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکیوں میں تعلیم سے محرومی کی وجہ چائلڈ لیبر ،صنفی امتیازی سلوک ، کم عمری میں شادیاں،جنسی ہراسانی ،غیر تحفظ اور تعلیمی اداروں پرحملےہیں ۔

تازہ ترین