• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلابی ہیرا پانچ کروڑ امریکی ڈالر میں نیلام


جنیوا میں ایک نایاب گلابی ہیرا 50.3 ملین سوئس فرینکس (تقریباً پانچ کروڑ امریکی ڈالر) میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ فی کیرٹ کے حساب سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔

پینک لیگسی نامی یہ ہیرا 19 کیرٹ کا ہے اور اسے امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جنیوا میں ایک نیلامی میں خریدا ہے۔

نیلامی کروانے والی معروف کمپنی کرسٹیز کے یورپ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریباً 26 لاکھ ڈالر فی کیرٹ کی یہ قیمت دنیا میں گلابی ہیروں کی قیمت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

نیلامی سے پہلے اس کی قیمت کا تخمینہ تین سے پانچ کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔

اس ہیرے کی نیلامی صرف پانچ منٹ تک جاری رہی۔

اس ہیرے کے نئے مالکان نے اسے ونسٹس پینک لیگسی کا نیا نام دیا ہے۔کسرٹیز کے جیولری کے شعبے بین الاقوامی سربراہ راحل کاداکیا نے اسے ’دنیا کے بہترین ہیروں میں سے ایک‘ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین