آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی پانچ سالہ نااہلی برقرار رکھی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے28 جون کو سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ برس کے لیے نااہل ہو گئے تھے۔

دانیال عزیز نے نجی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ اور اس کے ججز کی تضحیک کی تھی جس کے وہ مرتکب پائے گئے ۔ عدالت نے آئین کی شق 63 ون جی کے تحت انھیں نااہل قرار دے دیا تھا۔انہوں نے توہین عدالت کی کارروائی کے دوران صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی۔ان کے وکیل نے سماعت کے شروع میں روسٹرم پرآ کرکہا اپیل واپس لینا چاہتے ہیں

ذرائع کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنا تھی۔

بعد ازاں دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں