• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ فیصل میں ننھے طالبعلم کی پراسرار موت

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پرجاں بحق ہو گیا ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق تیسری جماعت کا طالب علم زونین کینٹین کی لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا۔

انتظامیہ کی جانب سے بچے کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت کے طالب علم زونین کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جو اس کی موت کا سبب بنا۔

تازہ ترین