• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی غائب ہونے کے کیس میں انور مجید ڈاکٹر کے ہمراہ طلب

بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی گروپ کی جانب سے قرض کے بدلے رہن رکھی گئی چینی غائب ہونے سے متعلق کیس میں 20 نومبر کو ملزم انور مجید اوران کے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ملزم انور مجید کے تین بیٹے اور اومنی گروپ کے ڈائرکٹرز سمیت دیگر افسران بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت کراچی کے 6پولیس اسٹیشنز نے قابل ضمانت نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ جمع کرائی جبکہ این آئی سی وی ڈی کی جانب سے انور مجید کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ انور مجید کوکوئی ایسی بیماری نہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق انور مجید کے دل کا والو بند ہے، اور ڈی پولر ڈس آرڈر کی بیماری ہے، یہ ایسی بیماریاں ہیں جو پاکستان میں ہر چوتھے آدمی کو ہوتی ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر انور مجید اوران کے ڈاکٹرز کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین