• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہےجو کرکٹرز کراچی سے آئے ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کراچی آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں آئیں گی لیکن وقت لگے گا،تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا جلد بازی نہیں کروں گا۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات تک اس کے ساتھ سیریز پر کوئی پیشرفت کی امید نہیں۔

واضح رہے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آخری مرتبہ فروری سنہ 2009 میں غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اترے تھے جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک روز میچ کھیلا گیا۔

تازہ ترین