• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون کے ذریعے سائیکل چوری کی انوکھی واردات


یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم جمہوریہ چیک میں ڈرون کے ذریعے چوری کی انوکھی واردات دیکھی گئی، جس نے سب کو حیران کردیا۔

جی ہاں، جمہوریہ چیک کے ٹاؤن Hustopece  میں کچھ سائیکل سوار سیر پر نکلے اور ایک مقام پر اپنی سائیکل چھوڑ کر ٹاور پر چڑھ گئے تاہم اس دوران اچانک ایک ڈرون اُڑتا ہوا آیا اور سائیکل اُٹھائے سیکڑوں فٹ دور چلا گیا۔

دوسری جانب ٹاور پر چڑھے سائیکل سواروں نے جب ڈرون کو سائیکل لے جاتے دیکھا تو پہلے حیران ہوئے اورپھر سائیکل بچانے کیلئے نیچے کی طرف بھاگے تاہم اس انوکھی واردات کو روکنے میں ناکام ہوئے۔

یوں ڈرون کے ذریعے سائیکل چوری کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین