• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم ڈرامہ فلم "بیک ٹریس"کا پہلا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم بیک ٹریس (Backtrace)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،بریان اے ملر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے ملزم کے گرد گھوم رہی ہے جس سے پیسے برآمد کرنے کیلئے ایک جاسوس کی خدمات لی جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار سیلواسٹر اسٹیالون ،ریان گزمین،میتھیو موڈین،میڈو ولیمز،کرسٹوفر میک ڈونلڈز اور کولن ایگلز فیلڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نوئل ایشمین اور ڈیوڈ برنون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کرائم سے بھرپور یہ فلم 14دسمبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین