• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ویڈیو گیمز کے عادی لڑکے سے ماں نے موبائل فون واپس لے لیا،جس پر لڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے محل کا رہائشی 14سالہ کرش سنیل اس قدر گیمز کی لت میں مبتلا تھا کہ ہر وقت موبائل فون کے ساتھ چپکا رہتا اور گھنٹوں ویڈیو گیمز کھیلتا رہتا، جس کی وجہ سے اُس نے اسکول بھی جانا چھوڑ دیا تھا۔

کرش اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا، والدہ اور بہن ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر گھر پر اکیلا رہتا۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز اُس کی والدہ کو ممبئی جانا تھا اس لئے انہوں نے موبائل فون مانگا، منع کرنے پر اُس کی ماں نے زبردستی موبائل فون لیا اور ممبئی چلی گئی، جس کے بعد وہ اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

واقعے کا پتہ اُس وقت چلا جب اُس کی بہن شام کو کمپنی سے گھر واپسی آئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین