• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو اسکول میں بچوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بننے کی تعلیم دی جاتی ہے امریکا میں بچوں کو دن کے آغاز پر اپنے ساتھی بچوں کو خیر مقدم کرنے کا منفرد انداز سکھایا گیا، جسے دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ۔

جی ہاں، امریکی ریاست وسکونسن کے گاؤں Birchwoodکے اسکول میں کنڈرگارٹن طالبعلموں کو انکی ٹیچر نے ایک چارٹ بنا کر بچوں کو مختلف انداز سے لوگوں سے ملنے اور انہیں خیر مقدم کرنے کا سبق سکھایا،جس کے بعد بچے روزانہ دن کے آغاز پرایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں،گلے لگتے ہیں یا تالی مار کر خیرمقدم کرتے ہیں ۔

بچوں کے دلچسپ انداز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، دیکھنے والے اسے بیحد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین