• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کوئی ایشو نہیں دنیا نے اسے ایشو بنایا ہوا ہے، پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے،اسے کشمیر نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں،کشمیریوں کو دے دو تاکہ انسانیت بچے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ کشمیر سے متعلق گفتگو کو ردوبدل کے ساتھ پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وطن سے بہت محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی عظیم جدو جہد کی قدر کرتے ہیں،میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر دکھایا جانے والا ویڈیو کلپ ادھورا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے کیوں کہ اس سے قبل میں میں نے جو کچھ کہا وہ اس میں موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازع ہے، وہاں بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے، میں اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے۔

تازہ ترین