• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو بچوں کی معصوم حرکتیں ہر ایک کا دل موہ لیتی ہیں لیکن بعض اوقات یہی ننھے منے بچے ایسے دلچسپ کارنامے انجام دیتے ہیں کہ بڑے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو اپنے خیالی دوست سے فون پرپٹر پٹر باتیں کر رہی ہے۔

فون پر اپنے دوست کو اپنے ارادے بتاتی، ہنستی، کھلکھلاتی اور پھر طویل گفتگو کے بعد جانے کا کہتے ہوئے فون بند کرتے ننھی پری کی باتوں اور اور پر دلچسپ انداز نے جہاں دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا وہیں لوگوں نے ننھی پری کو مستقبل کی آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ بھی قرار دے ڈالا ۔

یہ وڈیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین