• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے برآمد ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے اعلان کیا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلو س 12ربیع الاول کو سہ پہر تین بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماءو مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا،جو ایم اے جناح روڈ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں جلسہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کچھی میمن جماعت خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحاجی محمد حنیف طیب، علامہ غلام صدیق احمد نقشبندی،مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا عبد الحفیظ معارفی،سید عبد القادر شاہ شیرازی،قاضی نو ر الاسلام شمس،سید عبد الحق شاہ سیفی،سید رفیق شاہ و دیگر موجود تھے،علامہ شاہ عبد الحق قادری نے حکومت پر زور دیا کہ جلوس اور جلسے کی حفاظت کو یقینی بنائے، کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے،ہرضلع میں کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

تازہ ترین