• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی، 10؍سالہ بچہ مرگی کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں واقع نجی اسکول میں کینٹین سے چیز لینے کے دوران 10 سالہ بچہ مرگی کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوگیا، متوفی کے ورثاء بغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود شاہ فیصل کالونی میں واقع نجی اسکول میں ہاف ٹائم میں بچے اسکول کی کینٹین سے کھانے پینے کی چیز خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے کہ اسی دوران بچہ مرگی کا دورہ پڑنے سے گر کر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا، اسکول انتظامیہ لاش قریبی اسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی،متوفی بچے کی شناخت زونین ولد محمد خرم کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین