• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ،نثار مورائی کی جے آئی ٹیز منظر عام پر لانےسے متعلق جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانے کی وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کی درخواست پر محکمہ داخلہ کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ آئی جی سندھ کا جواب موصول نہیں ہوا،محکمہ داخلہ کی جانب سے بدھ کو بھی جواب جمع نہ ہوسکا،عدالت نے محکمہ داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہارکیا ۔

تازہ ترین