• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردرن نے لاہور کو ایک اننگز سےہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سپر ایٹ رائونڈ میں سوئی ناردرن گیس نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 28 رنز سے ہرادیا۔ بدھ کو نیشنل بینک کمپلکس کراچی میں لاہور کی ٹیم دوسری اننگز میں 108 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عمران خالد نے پانچ وکٹ حاصل کئے اور میچ میں نو وکٹ حاصل کئے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کے آر ایل نےپہلی اننگز میں110 رنز بنائے جواب میں واپڈا نے296 رنز بنائے۔ سائوتھ اینڈ کلب کراچی میں پشاور کے پہلی اننگز کے اسکور 311 رنز کے جواب میں کراچی نے چھ وکٹ پر230 رنز بنائے۔ خرم منظور نے80 رنز بنائے۔ یو بی ایل کمپلکس میں سوئی سدرن گیس نے211 رنز بنائے۔ حبیب بینک نے جواب میں 274 رنز اسکور کئے۔ دوسری اننگز میں سوئی گیس نے ایک وکٹ پر 84 رنز بنائے۔

تازہ ترین