• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی محسن سے متعلق آرتھرکی ای میل سے لاعلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احسان مانی کا کہنا ہے کہ محسن خان کے بارے میں مکی آرتھر کی ای میل کا مجھے علم نہیں ہے۔ لیکن مکی سے میری محسن کے بارے میں بات ہوچکی ہے ۔ محسن خان کو بھی بتادیا گیا ہے کہ انہیں بورڈ سسٹم میں رہنا ہوگا۔ امید ہے کہ وہ آئندہ غلط باتیں نہیں کریں گے۔ محسن خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچوں کی قیادت سے ہٹانے کی بات ڈیڑھ سال پہلے کی تھی۔ جنگ کی تحقیقات کے مطابق سرفراز کو ایک سال پہلے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کیلئے کپتان بنایا گیا تھا۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں انہوں نے بعض سوالوں کے جواب کو دوسری جانب موڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبرز دنیا کے عظیم کھلاڑی ہیں۔ کرکٹ کمیٹی ان ایشوز پر رائے دے گی جسے ہم ان سے رائے مانگیں گے۔ نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا جواب دے چکے ہیں۔بھارت سے کرکٹ سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے سرد مہری ہے۔ لیکن بھارتی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے حامی ہیں۔ ملازمین زیادہ ہیں ان کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کے لئے باتیں ہورہی ہیں۔ مستقبل میں کسی غیر ملکی ٹیم کو بلانے کیلئے اضافی پیسے نہیں دیں گے ۔ 

تازہ ترین