کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں رضوان سینئر ( کپتان)، حماد شکیل بٹ( نائب کپتان) کے علاوہ ٹیم میں عمران بٹ، مظہر عباس ( گول کیپرز)، محمد عرفان سینئر ، علیم بلال، مبشر علی، ایم توثیق ارشد، تصور عباس، راشد محمود، اعجاز احمد، عرفان جونیئر، علی شان، فیصل قادر، ابوبکر محمود، عمر بھٹہ، عتیق ارشد، محمد زبیر شامل ہیں۔