• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی صوبے کے اعلان پر عملدرآمد کیلئےاقدمات کئے جائیں،سرائیکی ادبی کنونشن

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرائیکی ادبی کنونشن کے مندوبین کی مجلس عاملہ کا اجلاس شفقت حسنین بھٹہ کی صدارت میں ہوا،جس میں سرائیکی ادبی کنونشن کے اعلامیہ کی منظوری دی گئی سرائیکی ادبی کنونشن کا یہ علامیہ خورشید ملک نے ورلڈ سرائیکی کانگرس کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی کی منظوری سے جاری کیا، علامیہ میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی کہ سرائیکی صوبے کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے اقدمات کئے جائیں ، وفاقی اور پنجاب کی سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں میں سرائیکی دانشوروں اور صحافیوں کو نمائندگی دی جائے، سرائیکی ریجن کی 53ارب روپے کی سالانہ پیداوار وسطی پنجاب کی سطح پر خرچ کی جارہی ہے، یہ تمام سرمایہ اپنے حقوق سے محروم جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں پر خرچ کیا جائے، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ملتان، بہاول پور اور رحیم یار خان میں وفاقی اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفاتر قائم کئے جائیں،زکریا یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایریا سٹڈی سنٹر اور سرائیکی شعبوں کی گرانٹ پنجابی کے برابر مختص کی جائے۔
تازہ ترین