• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قاتل کو عمر قید،ساس اور سالے کے قتل کے ملزم کی پھانسی منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ساس اور سالے کو قتل کرنے کے تھانہ سٹی جام پور کے مقدمے میں 2 بار سزائے موت پانے والے ملزم فصل حسین کی سزا منسوخی کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید، 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6 ماہ قید میں رکھنے کی سزا کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں تھانہ سیتل ماڑی کے استغاثہ کے مطابق محمد شفیق نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کی بہن حسینہ بی بی کو بہنوئی ملزم عبدالرحمن ٰگردن پر بلیڈ سے وار کر کے قتل کیا، فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی جویریہ بی بی کو ہراساں کرنے کے الزام کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ الپہ سے 20 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے، جبکہ معمولی جھگڑے پر گھر گھس کر دھمکیاں دینے کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ الپہ ملتان سے 20 نومبر کو جواب طلب کرلیا ، عدالت میں اللہ ڈتہ نے درخواست دائر کی تھی ، فاضل عدالت نے پٹھانی مائی کی حبس بے جا کی درخواست میں برآمد ہونے والی 2 محبوس بچیوں کو دادی کی تحویل میں دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں آصف اور عاصم عرف جواد کو 3،3 سال قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے جبکہ ایک ملزم عطا اللہ کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات اور چوری کے ملزم خالد سین کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیاہے۔
تازہ ترین